اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے شام کے مشرق میں تیل سے مالا مال علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس کو وہ، دیگر مسلح گروہوں پر دباؤ بنانے کے لئے حربے کے طور استعمال کر رہا ہے-
رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ شام کے شمالی علاقوں کو تیل فروخت نہیں کر رہا ہے اور یہ امر، ان علاقوں میں غذائی اشیا کی کمی اور اسپتال بند ہونے کا باعث بنے گا-
رپورٹ کے مطابق شام مخالف مسلح دہشت گردوں کا خیال ہے کہ داعش گروہ، تیل کو مسلح گروہوں کو کمزور کرنے اور صوبہ حلب میں اپنی پیش قدمی کی ضمانت کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169